آئین کے آرٹیکل 185 کے تحت ہر ملزم کو اپیل کا حق حاصل ،اے کے ڈوگر

آئین کے آرٹیکل 185 کے تحت ہر ملزم کو اپیل کا حق حاصل ،اے کے ڈوگر

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ کی اوریجنل جیورسڈکشن میں کئے گئے فیصلوں پر متاثرہ فریق کو اپیل کا حق نہ دینے کے خلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل پر اپیل کنندہ کو اپیل میں ترمیم کرنے کی اجازت دے دی ۔جسٹس شاہد بلال کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے اپیل پر سماعت کی انٹراکورٹ اپیل سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف ایڈوکیٹ اے کے ڈوگر نے دائر کر رکھی ہے ،اپیل کنندہ کے وکیل نے دو رکنی بنچ کا آگاہ کیا کہ آئین کے آرٹیکل 185 کے تحت ہر ملزم کو اپیل کا حق حاصل ہے، آئین کے آرٹیکل ( 3)184 کے تحت سپریم کورٹ جو فیصلے جاری کرتی ہے ان میں اپیل کا حق حاصل نہیں ہوتا ،اپیل کنندہ نے کہا کہ ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے حقائق کے برعکس درخواست خارج کی ، اپیل کا حق نہ ملنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے ،عدالت سے استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ کے از نوٹس پر ملزمان کو اپیل کا حق دیا جائے وکیل نے اپنی اپیل میں ترمیم کی اجازت کے لئے استدعا کی جو عدالت نے منظور کرلی ۔

اپیل حق حاصل

مزید :

علاقائی -