احمد بٹ کو ہراساں نہیں کیا، حمیرا ارشد سے ان کا آپس میں جھگڑا ہے، فیکٹری ایریا پولیس

احمد بٹ کو ہراساں نہیں کیا، حمیرا ارشد سے ان کا آپس میں جھگڑا ہے، فیکٹری ...

  

لاہور(نامہ نگار)فیکٹری ایریا پولیس نے گلوکارہ حمیراارشد کے خاوند احمد بٹ کو ہراساں کرنے کے خلاف دائردرخواست پر سیشن عدالت میں جواب داخل کرادیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہاکہ احمد بٹ کو پولیس ہراساں نہیں کررہی ،ماڈل احمد بٹ اور حمیراارشد کا آپس میں جھگڑا ہے جس میں پولیس کو بلاوجہ ملوث کیا جا رہا ہے۔

عدالت نے کیس کی مزید کارروائی ایک ہفتے تک ملتوی کردی ہے۔

مزید :

علاقائی -