مختلف مقدمات میں ملوث 19ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

مختلف مقدمات میں ملوث 19ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

  

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کی خاتون جوڈیشل مجسٹریٹ سعدیہ سلطانہ نے عدالت میں پیش نہ ہونے پر مختلف مقدمات میں ملوث 19ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا کہ ملزمان کو14اکتوبر تک گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔

، وحدت روڈ اور مسلم ٹاؤن پولیس نے ملزمان کے خلاف درج مقدمات کا چالان پیش کیا،پراسیکیوشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان ضمانتیں کروانے کے بعد روپوش ہو چکے ہیں،ملزمان طلبی نوٹسز کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہورہے ہیں،ملزمان چوری وڈکیتی،فراڈاورشراب برآمدگی کے مقدمات میں ملوث ہیں،ملزمان میں رشید،یوسف،عثمان،کامران،سہیل، شوکت، وقاص اور احمد سمیت دیگر شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -