پیشی کے بعد نواز شریف کی پریس کانفرنس کا نوٹس لیا جائے،ہائیکورٹ بار

پیشی کے بعد نواز شریف کی پریس کانفرنس کا نوٹس لیا جائے،ہائیکورٹ بار

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن نے احتساب عدالت میں پیشی کے بعد سابق وزیراعظم میاں محمدنواز شریف کی پریس کانفرنس کوعدلیہ مخالف قرار دیتے ہوئے شدید ردعمل کا اظہار کیااورسپریم کورٹ سے اپیل کی ہے کہ اس پریس کانفرنس کا نوٹس لیا جائے ۔ لاہور ہائی کورٹ با رکے صدر چودھری ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ ذوالفقارعلی بھٹو کو جب پھانسی دی گئی اس وقت بھی اس طرح کی توہین نہیں کی گئی، میاں محمدنواز شریف اپنے الفاظ کا صحیح چناؤ کریں، اب یہ ملک ٹوٹنے نہیں بلکہ مضبوط ہونے جا رہا ہے، وکلا ء سپریم کورٹ پر حملے ہر گز برداشت نہیں کریں گے، لاہورہائی کورٹ بار کے سابق صدرپیر مسعود چشتی نے کہا کہ سابق وزیراعظم کو سرکاری پرٹوکول ابھی تک دیا جا رہا ہے، بادشاہت کی بدترین مثال اس دور حکومت میں دیکھنے کو مل رہی ہے ، نواز شریف مسلسل عدلیہ کی توہین کے مرتکب ہو رہے ہیں۔

نوٹس لیا جائے

مزید :

علاقائی -