چینی کی برآمداور اس پر سبسڈی دینے کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار

چینی کی برآمداور اس پر سبسڈی دینے کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہورہائیکورٹ نے 5لاکھ ٹن چینی کی برآمداور اس پر5ارب روپے سبسڈی دینے کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قراردے دی۔

درخواست گزار کے مطابق وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کسانوں کے بجائے شوگرمل مالکان کو چینی کی برآمدپر 5ارب روپے سبسڈی دے رہی ہے۔ کسانوں کو نظر انداز کرکے شوگر مل مافیا کو نوازا جا رہا ہے، 5لاکھ ٹن چینی کی برآمدپر آدھی سبسڈی وفاقی اور آدھی پنجاب حکومت دینے کی منظوری دی ہے۔

، درخواست گزار نے استدعا کی کہ شوگر مل مالکان کو چینی کی برآمدپر سبسڈی دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

چینی برآمد

مزید :

علاقائی -