سابق صدرمشرف کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے دائر اپیل مسترد

سابق صدرمشرف کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے دائر اپیل مسترد

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے عدلیہ مخالف بیان پر توہین عدالت کی کارروائی کے لئے اپیل کو نا قابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس جواد حسن پر مشتمل دو رکنی بنچ نے اپیل پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایاہے۔

،عدالت عالیہ کے دو رکنی بنچ نے اپیل کے قابل سماعت ہونے پر ایک روز قبل فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ اپیل میں نشاندہی کی گئی کہ سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے عدلیہ مخالف بیان دیا ہے ،آل پاکستان مسلم لیگ پر پابندی لگائی جائے۔

سابق صدر

مزید :

علاقائی -