نجم سیٹھی کوہٹانے،تقریب کی کوریج کے حقوق ایک نجی ٹی وی کو دینے کیخلاف درخواست گزار کو مزید دستاویزات لف کرنے کی ہدایت

نجم سیٹھی کوہٹانے،تقریب کی کوریج کے حقوق ایک نجی ٹی وی کو دینے کیخلاف ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو عہدے سے ہٹانے اور کھلاڑیوں میں ایوارڈ تقسیم کرنے کی تقریب کی کوریج کے حقوق ایک نجی ٹی وی کو دینے کے خلاف درخواست پر درخواست گزار کو مزید دستاویزات لف کرنے کی ہدایت کر دی ۔ جسٹس شمس محمود مرزا نے فواد اختر کی درخواست پر سماعت شروع کی تو درخواست گزار نے اپنی درخواست میں نشاندہی کی کہ 15 ستمبر کو منعقدہ تقریب میں صرف ایک نجی ٹی وی کو کوریج کی اجازت دی گئی،عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے کے لئے درخواست گزار کو ضروری دستاویزات لف کرنے کی ہدایت کی ہے۔

لف کرنے

مزید :

علاقائی -