بکرا چوری کا جھوٹا مقدمہ ،ایس ایچ اوکیخلاف کارروائی کا حکم

بکرا چوری کا جھوٹا مقدمہ ،ایس ایچ اوکیخلاف کارروائی کا حکم

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے شہری کے خلاف بکرا چوری کا جھوٹا مقدمہ درج کرنے کے پر ڈی پی او میانوالی کو متعلقہ ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیاہے،مسٹر جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے حق نوازنامی شہری کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کوبتایاکہ متعلقہ ایس ایچ او نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور درخواست گزار کے خلاف ذاتی عناد کی بناء پربکرا چوری کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔عدالتی حکم پر ڈی پی او میانوالی عدالت میں پیش ہوئے اور اپنی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔ فاضل عدالت نے ڈی پی او میانوالی سے کہاکہ آپ کی ناک کے نیچے افسر کیا کررہے ہیں آپ کوکچھ پتہ نہیں؟ قانون کے غلط استعمال کی اجازت نہیں دے سکتے ،عدالت نے ملزم حق نواز کو فوری رہا کرنے اورایس ایچ او کے خلاف کاروائی کاحکم جاری کردیا۔

بکرا چوری

مزید :

علاقائی -