اداکارہ عبیرہ قتل کیس کے تمام گواہان کے بیانات قلمبند
لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے اداکارہ عبیرہ قتل کیس کے تمام گواہان کے بیانات قلمبند کرلئے ہیں،فاضل جج نے آئندہ سماعت پر سرکاری وکیل کا بیان قلمبند کرنے کا حکم دے دیاہے۔ایڈیشنل سیشن جج محمد اختر بھنگو کی عدالت میں اداکارہ عبیرہ قتل کیس زیرسماعت ہے جس میں مقدمے کے تمام گواہان کے بیانات قلمبند کرلئے گئے ہیں۔عدالت نے گزشتہ روزمقدمے کے آخری گواہ کا بیان قلمبند کرنے کے بعد سرکاری وکیل ملک محمد امجد کا استغاثے کا بیان قلمبند کرنے کا حکم دیا ہے۔عدالت سرکاری وکیل ملک امجد کے بیان کے بعد وکلا ء کو حتمی بحث کے لئے طلب کرے گی۔
مذکورہ مقدمہ میں 35 گواہان کے بیانات قلمبند کئے گئے ہیں۔یہ کیس 2015ء سے سیشن عدالت میں زیرسماعت ہے ،اداکارہ عبیرہ قتل کیس میں ماڈل ملزمہ عظمیٰ راؤ، حکیم ذیشان اور فاروق الرحمن نامی ملزم شامل ہیں،شیراکوٹ پولیس نے اداکارہ عبیرہ قتل کیس کا مقدمہ درج کررکھا ہے۔