ایس ایچ او ستوکتلہ کو شوکاز نوٹس

ایس ایچ او ستوکتلہ کو شوکاز نوٹس

  

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کی خاتون جوڈیشل مجسٹریٹ شازیہ محبوب نے شہری کی گاڑی کی سپرد داری کی رپورٹ عدالت میں پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او ستوکتلہ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیاہے۔

پراسیکیوشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایس ایچ او ستوکتلہ سپرداری کی رپورٹ عدالت میں جمع نہیں کروا رہے ہیں،ایس ایچ او کا طلبی نوٹسز کے باوجود عدالت میں رپورٹ پیش نہ کرنا ان کی پیشہ ورانہ غفلت ہے ،عدالت نے دلائل سننے کے بعد طلبی نوٹس کے باوجود رپورٹ پیش نہ کرنے پرایس ایچ او ستوکتلہ کوشوکاز نوٹس جاری کر تے ہوئے سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کردی ہے۔

مزید :

علاقائی -