تھانہ گلبرگ،5 اہلکاروں کی تنخوا ہ روکنے کا حکم

تھانہ گلبرگ،5 اہلکاروں کی تنخوا ہ روکنے کا حکم

  

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کی جوڈیشل مجسٹریٹ بشریٰ انورنے بطور گوا ہ پیش نہ ہونے پر گلبرگ تھانے کے سب انسپکٹر سمیت پانچ پولیس اہلکاروں کی تنخوا ہ بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے سی سی پی او لاہور اکاؤنٹ آفس کو مراسلہ بھجوا دیا ہے۔

، پراسیکیوشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ تھانہ گلبرگ کے سب انسپکٹر سمیت پانچ پولیس اہلکار عدالتی حکم کے باوجود عدالت پیش نہیں ہو رہے ہیں،پولیس اہلکاروں کا طلبی نوٹس کے باوجود عدالت پیش نہ ہونا ان کی پیشہ ورانہ غفلت اور نااہلی کو ظاہر کرتا ہے،عدالت نے دلائل سننے کے بعد گلبرگ تھانہ کے سب انسپکٹر محمد اعجاز اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر سخاوت علی سمیت دیگر پولیس اہلکاروں کی تنخوا ہ بند کرنے کا حکم دے دیاہے۔

مزید :

علاقائی -