کلثوم نواز کی انتخابی مہم میں اخراجات مقررہ حد میں کئے گئے
لاہور(نمائندہ پاکستان)الیکشن کمیشن میں کلثوم نوازکی انتخابی مہم کے لئے اخراجات کی تفصیلات ٹیکنیکل ایڈوائزر کی طرف سے جمع کروا گئی ہیں۔ ٹیکنیکل ایڈوائزر کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی انتخابی مہم پر تمام اخراجات مقررہ حد میں کئے گئے ہیں۔بتایا گیاہے کہ این اے 120 کے ضمنی انتخابات کی جنگ میں مسلم لیگ (ن) کی امیدوار بیگم کلثوم نواز نے جہاں میدان مارا ہے وہیں تمام سیاسی جماعتوں نے اپنی انتخاباتی مہم میں پورے حلقہ میں بینرز، بروچشرز اور دیگر اشتہاری ذرائع پر ایک بہت بڑی رقم خرچ کی ہے۔ جبکہ مسلم لیگ (ن) کے تکنیکی مشیر نے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی انتخابی مہم کے لئے تمام تر اخراجات الیکشن کمیشن کی طرف سے واضح کی گئی حد کے اندر ہے اور اسی لیے ہم نے تمام ترتفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی ہیں۔