ملک ریا ض نے پاکستان میں ازبک سفیر کو ایک لاکھ ڈالر کا چیک پیش کیا

ملک ریا ض نے پاکستان میں ازبک سفیر کو ایک لاکھ ڈالر کا چیک پیش کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد( خصوصی رپورٹ)۔ چیئر مین بحریہ ٹاؤن نے ازبک سفیر فر کت صِد یقعوف کو ایک لاکھ ڈالر کا چیک پیش کیا ہے ۔چیک ازبک سفارت خانے میں ہونیوالی سادہ مگر پر وقار تقریب میں پیس کیا گیا ۔چےئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریا ض حسین نے اس سال کے آغاز میں ازبکستا ن کے دورے کے دوران ازبک وزیر اعظم اْلگبک رضوکلوف کے ساتھ ملاقات کے دوران ثمر قند میں زیرِ تعمیر امام بخاری سائنٹفک ریسرچ سینٹر کے لیے بطور عطیہ ایک لاکھ ڈالر ادائیگی کا وعدہ کیا تھا ۔اپنے خطاب کے دوران ملک ریاض حسین صاحب نے جدید سا ئنسی تحقیق اور تعلیم کی ضرورت پر زور دیا ۔انہو ں نے امام بخاری سائنٹفک ریسرچ سینٹر جیسے بین الاقوامی منصوبے کے آغاز پر ازبک حکومت کی تعریف کی ۔ انہو ں نے ایک لاکھ ڈالر کے عطیے کو بحریہ ٹاؤ ن کی جانب سے حقیر نذرانہ قرار دیا جو جدید سائنسی علوم کی ترویج میں بحریہ ٹاؤن کے کردار کا آغاز ہے۔پاکستان میں ازبک سفیر فرکت صِد یقعوف نے ایک لاکھ ڈالر عطیہ کرنے پر ملک ریاض حسین کا شکریہ ادا کیا اور بحریہ ٹاؤن کو نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کے لیے ترقی اور خوشحالی کا علمبر دار قرار دیا۔بحریہ ٹاؤن نہ صرف پاکستان بلکہ ایشیا کا سب سے بڑا نجی رےئل اسٹیٹ ڈویلپر ہے۔اپنے ماسٹر پلانڈ کمیونٹیز سے شہرت حاصل کرنے والا بحریہ ٹاؤن اب تفریح ،صحت عامہ ،ھاسپٹلٹی اور تعلیم کے میدانوں میں بھی سر گرم عمل ہے۔حال ہی میں ، بحریہ ٹاؤن کی جانب سے یونیورسٹی آف اسلام آباد کا آغاز کیاگیا ہے جسے کْچھ ہی عرصے میں پاکستان میں جدید علوم اور ریسرچ کے میدان میں بین الاقوامی پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -