صدرچائنہ ریلوے کنسٹرکشن کارپوریشن انٹرنیشنل کی وزیراعلیٰ شہبازشریف کی غیرمعمولی کارکردگی کی تعریف

صدرچائنہ ریلوے کنسٹرکشن کارپوریشن انٹرنیشنل کی وزیراعلیٰ شہبازشریف کی ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر)چائنہ ریلوے کنسٹرکشن کارپوریشن انٹرنیشنل کے چیئرمین و صدر زو لی نے وزیراعلیٰ شہبازشریف سے ملاقات کے دوران پاک چین دوستی کو فروغ دینے اورسی پیک کے منصوبوں پر انتہائی تیزرفتاری اورشفافیت کے ساتھ عملدرآمد یقینی بنانے پر ان کی غیرمعمولی کارکردگی کی تعریف کی اور کہا کہ شہبازشریف نے پاکستان اور چین کے مابین تعلقات کو معاشی تعاون میں بدلنے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور وزیراعلیٰ شہبازشریف اپنی محنت اور صلاحیتوں کی بنا پر چین میں بھی بہت مقبول ہیں۔ چینی عوام شہبازشریف کے کام کی بہت قدر کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کے منصوبوں کی تیز رفتار اور شفافیت سے تکمیل کیلئے شہبازشریف نے دن رات کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کی کارکردگی انتہائی شاندار ہے اور انتھک محنت اورمخلصانہ کوششوں کے باعث آپ کو غیر معمولی کامیابیاں ملی ہیں ۔

مزید :

صفحہ آخر -