انسدادِ دہشت گردی پر دسمبر میں سپیکرز کانفرنس کی میزبانی کر ینگے، ایاز صادق

انسدادِ دہشت گردی پر دسمبر میں سپیکرز کانفرنس کی میزبانی کر ینگے، ایاز صادق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (صبا ح نیوز) قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان اس بات پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے کہ خطے میں دہشت گردی پر کس طرح پر قابو پایا جائے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس مقصد کے لیے رواں سال دسمبر میں قومی اسمبلی ایک کانفرنس منعقدکرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے جس میں افغانستان، ایران، چین، روس اور ترکی کی پارلیمنٹ کے سپیکر شرکت کریں گے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے افغانستان اور جنوبی ایشیا سے متعلق نئی پالیسی کے اعلان کے بعد پاکستان کی طرف سے یہ کہا جاتا رہا ہے کہ دہشت گردی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تمام ممالک کو مل کر کام کرنا ہو گا۔اس سلسلے میں وزیر خارجہ خواجہ آصف نے ایران، چین اور ترکی کے دورے بھی کیے ہیں جن میں دیگر امور کے علاوہ دہشت گردی کے چیلنج سے نمٹنے پر بھی بات چیت کی گئی۔

مزید :

صفحہ آخر -