سپریم کورٹ میں جج کی خالی اسامی، 12اکتوبر کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب

سپریم کورٹ میں جج کی خالی اسامی، 12اکتوبر کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار نے سپریم کورٹ میں جج کی خالی اسامی پر تقرر ،لاہور ہائی کورٹ کے ایڈیشنل ججوں کو مستقل کرنے اور بلوچستان ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس کی تعیناتی پر غور کے لئے 12اکتوبر کو جوڈیشل کمشن کا اجلاس طلب کرلیا ہے ۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مسٹر جسٹس محمد نور مسکنزئی کی سپریم کورٹ میں تعیناتی اور ان کی جگہ جسٹس سیدہ طاہرہ صفدر کو بلوچستان ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کرنے پر غور کیا جائے گا۔یہ تقرر عمل میں آنے کی صورت میں جسٹس سیدہ طاہرہ صفدر ملکی تاریخ میں کسی ہائی کورٹ کی پہلی چیف جسٹس ہوں گی ۔لاہور ہائی کورٹ کے جن 14ایڈیشنل ججوں کی کنفرمیشن کا معاملہ اجلاس میں زیرغور آئے گا۔ انہیں 26نومبر 2016ء کو ایک سال کے لئے عدالت عالیہ میں ایڈیشنل جج مقرر کیا گیا تھا ۔جوڈیشل کمشن مذکورہ معاملات کا جائزہ لینے کے بعد اپنی سفارشات اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کے تقرر کے لئے قائم پارلیمانی کمیٹی کو بھجوائے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -