بھارت نے 7 سالہ پاکستانی بچی کو میڈیکل ویزہ جاری کردیا

بھارت نے 7 سالہ پاکستانی بچی کو میڈیکل ویزہ جاری کردیا

  

نئی دلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی حکومت نے 7سالہ پاکستانی بچی کو میڈیکل ویزہ جاری کردیا جس کی تصدیق بھارتی وزیر خارجہ سشما سووراج نے ٹوئٹر پرکی۔کراچی کی رہائشی 7 سالہ بچی دل کے عارضے میں مبتلا ہے جس کی اوپن ہارٹ سرجری بھارت میں ہونا ہے، بچی کے والدین نے گزشتہ ماہ بھارت کے ویزے کی درخواست دی تھی جس کے بعد اس والدہ نے سوشل میڈیا پر بھارتی وزیر خارجہ سشما سووراج سے ویزہ جاری کرنے کی درخواست کی تھی جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے سشما سووراج نے ویزہ جاری کرنے کے احکامات جاری کیے اور ٹوئٹ کے ذریعے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بچی کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔

مزید :

صفحہ آخر -