امریکی وزیر دفاع کی افغانستان آمد ، کابل ائیرپورٹ پر راکٹ حملہ

امریکی وزیر دفاع کی افغانستان آمد ، کابل ائیرپورٹ پر راکٹ حملہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل (آن لائن)امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کی افغان دار الحکومت کابل آمد کے چند گھنٹوں بعد ہی ایئر پورٹ پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا جس میں جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ افغان وزیر داخلہ کے ترجمان نجیب دانش کا کہنا تھا کہ چند راکٹ ہوائی اڈے سے نزدیک فوجی علاقے میں گرے جس میں جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی اور نہ ہی کسی گروپ نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کی۔انہوں نے مزید بتایا راکٹ حملے کی وجہ سے پروازیں منسوخ نہیں کی گئی تاہم پولیس علاقے کو گھیرے میں لے کر راکٹ فائر کرنے کی جگہ کا تعین کررہی ہے۔ کابل کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے نزدیک 20 سے 30 راکٹ فائر کیے گئے ہیں۔
امریکی وزیر دفاع