خیبرایجنسی میں سڑک کنارے 2دھماکے ، 4 سکیورٹی اہلکار زخمی

خیبرایجنسی میں سڑک کنارے 2دھماکے ، 4 سکیورٹی اہلکار زخمی

  

خیبر ایجنسی (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ خیبرایجنسی میں سڑک کنارے دھماکے کے نتیجے میں 4 سکیو ر ٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق پاک افغان سرحد کے قریب خیبرایجنسی کے علاقے شورکی میں گزشتہ روز سکیورٹی اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ گاڑی کے قریب زور دار دھماکا ہوگیا۔پولیٹیکل ایجنٹ کا کہنا ہے شورکی میں سڑک کنارے سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب 2 دھماکے ہو ئے جس میں 4 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔دھماکے کے بعد سکیورٹی اہلکا ر و ں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا اورعلاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے۔

سکیورٹی اہلکار زخمی

مزید :

کراچی صفحہ اول -