سرگودھا : پہاڑی تودہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4افراد سمیت 6مزدور جاں بحق

سرگودھا : پہاڑی تودہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4افراد سمیت 6مزدور جاں بحق

  

سرگودھا(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) سرگودھا کے نواحی علاقہ میں پہاڑی تودہ گرنے سے مٹی تلے دب کر 6محنت کش جا ں بحق ہو گئے ۔وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کاسختی سے نوٹس لیکر رپورٹ طلب کرتے ہوئے لیز ہولڈر کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا۔تفصیلات کے مطابق چک 126 جنوبی کے قریب مزدور حسب معمو ل پہاڑی پر کام کررہے تھے اچانک پہاڑی تودہ ان پر آگراجس کے نیچے مزدور دب گئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس حکام اور ریسکیو عملہ موقع پر پہنچ گیا اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔دب جانیوالے تمام مز د و ر و ں کی نعشیں نکال لی گئی ہیں ۔مر نے والوں میں ایک ہی خاندان کے4افراد محمد عابد، ‘محمد شاہد ‘محمد بشیر اور محمد کامران کو کہ لالیاں کے رہائشی تھے جبکہ اعجاز احمد اورفلک شیر بھی جاں بحق ہونیوالوں میں شامل ہیں ۔ ڈی سی سرگودھا لیاقت علی چٹھ نے موقع کا معائنہ کیا اور لیز ہولڈر مذ مل حسین کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا ۔سانحہ کی وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے فوری رپورٹ طلب کرلی ۔ قابل ذکربات یہ ہے کہ ایشیاء کی سب سے بڑی سٹون کریشر مارکیٹ میں متعدد بار احکامات کے باوجود حفاظتی اقدامات کے بغیر ہی مزدوروں سے کام لیا جا تا ہے گزشتہ 5سال کے دوران ہونیوالے واقعات میں سینکڑوں افراد قیمتی جانوں سے محروم ہو چکے ہیں ۔

مزدور جاں بحق

مزید :

کراچی صفحہ اول -