الیکشن کمیشن نے کلثوم نواز کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا

الیکشن کمیشن نے کلثوم نواز کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا

  

اسلام آباد(صباح نیوز)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120میں بیگم کلثوم نواز کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیاہے۔بیگم کلثوم نواز کی جانب سے الیکشن ریٹرنز جمع کرا دئیے گئے ہیں۔ جس کے بعد الیکشن کمیشن نے ان کی جیت کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کردیاہے۔سابق وزیراعظم کی اہلیہ گلے کے کینسر میں مبتلا ہیں اور ان کی 3 سرجریاں ہوگئی ہیں.وہ ان دنوں لندن میں زیر علاج ہیں۔انھوں نے 17ستمبر کوہونے والے ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔ حتمی سرکاری نتائج کیمطابق کلثوم نواز نے 61ہزار745ووٹ حاصل کرکے فتح پائی تھی۔جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار یاسمین راشد 47،099ووٹ حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔کلثوم نواز کی علالت کے باعث ان کی صاحبزادی مریم نواز نے انتخابی مہم چلائی تھی اور فتح کیبعد سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنی بیٹی کو کامیاب مہم چلانے پر ان کی کوششوں کو سراہاتھا۔یہ نشست سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کو پاناما کیس میں نااہل قرار دیے جانے کیبعد خالی ہوئی تھی

کلثوم نواز

مزید :

کراچی صفحہ اول -