نواز ، شہباز اہم ملاقات، پارٹی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال

نواز ، شہباز اہم ملاقات، پارٹی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف میں گزشتہ روز ایک اہم ملاقات ہوئی ،نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ایک گھنٹہ 45 منٹ جاری رہنے والی ملاقات میں پارٹی کی اندرونی اور ملک کی سیاسی صورتحال سمیت دونوں رہنماؤں کے درمیان پارٹی کے صدر سے متعلق بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ون آن ون ملاقات میں اد ا ر وں کیخلاف جارحانہ پالیسی نہ اپنانے سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔ذرائع کا مزید کہنا تھا دیگر امور پر بات چیت کیلئے دوبارہ ملاقات کی جائے گی۔خیال رہے گزشتہ روز نیب میں پیش ہونے کے سابق وزیراعظم نے پریس کانفرنس میں کہا تھا انہیں نااہل کرنے کا فیصلہ ہوچکا تھا جس کیلئے اقامہ کی آڑ لی گئی ، جانتا ہوں کس جرم کی سزا دی جارہی ہے، لیکن عوام کیساتھ کھڑا رہوں گا۔
نواز ، شہباز ملاقات