جامعہ کراچی کے ذمے 8کروڑسے زائد واجبات ہیں ،کے الیکٹرک

جامعہ کراچی کے ذمے 8کروڑسے زائد واجبات ہیں ،کے الیکٹرک

  

کراچی (پ ر)کے الیکٹرک کے مطابق جامعہ کراچی پر8کروڑ 60لاکھ روپے سے زائد کے واجبات ہیں۔ واجبات میں غیر معمولی اضافے کے باعث پاور یوٹیلٹی کی جانب سے جامعہ کراچی کے ایڈمن بلاک اور اسٹاف کالونی کی بجلی منقطع کی گئی تھی۔بعدازاں،جامعہ کراچی کی انتظامیہ کی جانب سے واجبات کی ادائیگی کی یقین دہانی کے بعد منقطع کی گئی بجلی بحال کردی گئی ہے۔کے الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق ،’’متعدد نوٹسزبھیجنے کے باوجود یونیورسٹی نے اپنے واجبات ادا نہیں کیے ہیں۔ہم متعلقہ حکام سے ایک مرتبہ پھر واجبات کی جلد از جلد ادائیگی کو یقینی بنانے کی اپیل کرتے ہیں۔‘‘پبلک سیکٹر سے تعلق رکھنے والے تعلیمی اداروں کے ذمے کے الیکٹرک کے قابل وصول واجبات 440ملین روپے سے بھی تجاوز کر چکے ہیں اور پاور یوٹیلٹی متعلقہ ڈپارٹمنٹس سے تعاون کی اپیل کرتی ہے تاکہ کے الیکٹرک اپنے معزز صارفین کو خدمت کی فراہمی جاری رکھ سکے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -