وزیر مملکت چوہدری جعفراقبال کا کراچی بندرگاہ کا دورہ

وزیر مملکت چوہدری جعفراقبال کا کراچی بندرگاہ کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اکنامک رپورٹر)وفاقی وزیر برائے سٹیٹ جہازرانی و بندرگاہ چودھری جعفر اقبال نے کراچی بندرگاہ کا دورا کیا اور بندرگاہ پر جاری منصوبوں کا معائنہ کیا ۔ تکمیل شدہ منصوبوں کابھی معائنہ کیا جن میں ازسر نو تعمیراتی گودیوں کے منصوبے ، پاکستان انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل، ساؤتھ ایشیاء پاکستان کنٹینر ٹرمینل،ٹگز، ڈریجرز، کے پی ٹی ورکشاپ اور ڈرائی ڈاک منوڑا شامل ہیں۔انہوں نے کراچی بندرگاہ کے آئل پیرز کا بھی معائنہ کیا اور بعد ازاں بابا اور بھٹ جزیروں کا بھی دورا کیا۔کے پی ٹی نے وفاقی وزیر برائے سٹیٹ جہازرانی و بندرگاہ چودھری جعفر اقبال کو کے پی ٹی کے صدر دفتر آمد پر کے پی ٹی کے تمام منصوبوں کی تفصیلات مہیا کی اور انہیں ورلڈ بینک کے توسظ سے جاری EHS منصوبوں کے بارے میں بھی آگہی فراہم کی۔ اس موقع وفاقی وزیر برائے سٹیٹ چودھری جعفر اقبال نے اعلیٰ کارگردگی اور امور میں تیزی لانے پر زور دیا اور مشکلات کو احسن طریقے سے حل کرنے کو سراہا اور منصوبوں کی تکمیل میں حائل مشکلات کو حل کرنے کے لئے ہر ممکن مدد کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔