کرم ایجنسی ،فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے 4 اہلکار زخمی

کرم ایجنسی ،فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے 4 اہلکار زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پاراچنار(نمائندہ پاکستان ) کرم ایجنسی کے میں پاک افغان سرحد کے قریب علاقہ شورکی میں فورسز کی گاڑی پر بارودی سرنگوں کے دو دھماکوں کے نتیجے میں چار اہلکار زخمی ہوگئے۔ اور گاڑی کو نقصان پہنچا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق لوئر کرم ایجنسی میں پاک افغان سرحد کے قریب فرنٹیر کور کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی۔ کہ علاقہ شورکی میں نامعلومدہشت گردوں کی جانب سے کچے راستے میں بچھائے گئے بارودی سرنگ زور دھماکوں سے پھٹ گئے۔ جسکے نتیجے میں گاڑی کو نقصان پہنچا اور گاڑی میں سوار چار اہلکارمحمد گل ،معین الدین ،عبدالوصی اور محمد خالد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو صدہ ہسپتال پہنچا دیا گیا فورسیز نے علاقے کو محاصرے میں لیکر دہشت گردوں کے خلاف سر چ آپریشن شروع کر دیا اور علاقائی ذمہ داری کے تحت متعدد افراد گرفتار کرلئے گئے۔