ٹانگ ،گورنر سے ن لیگ کے ایم این اے غازی محسود کی ملاقات

ٹانگ ،گورنر سے ن لیگ کے ایم این اے غازی محسود کی ملاقات

  

ٹانک(نمائندہ پاکستان)جنوبی وزیرستان حلقہ این اے 42 سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدوار قومی اسمبلی غازی خان محسود کی گورنر خیبر پختونخوا سے ملاقات،جنوبی وزیرستان کے علاقہ شوال اور سپین کمر ،پش زیارت اور نواز کوٹ کے مکانات کے سروے کے لیے سروے ٹیم کی منظوری ،جنوبی وزیرستان کے تباہ شدہ مکانات کا معاوضہ بڑھانے ،تعلیم ،صحت اور آبنوشی سمیت روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے وزیراعظم کو سمری ارسال کردی گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کی مسلم لیگ (ن) کے رہنماء غازی خان محسود کو یقین دہانی۔تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اور حلقہ این بیالیس کیامیدوار قومی اسمبلی غازی خان محسود نے گورنر ہاوس میں گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا سے ملاقات کی جس میں جنوبی وزیرستان متاثرین کے مسائل اور علاقہ کی انفراسٹرکچر کی بحالی اور لنک روڈ کے حوالے سے انھیں آگاہ کیا غازی خان محسود نے کہا کہ جنوبی وزیرستان کے تباہ شدہ مکانات کے معاوضہ کی رقم بڑھائی جائے ۔گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے انھیں یقین دہانی کرائی کہ مکانات کے نقصانات کے ازالہ کی رقم بڑھانے اور جنوبی وزیرستان میں صحت تعلیم اور آبنوشی سمیت دیگر ترقیاتی کاموں کے حوالے سے وزیر اعظم کو سمری ارسال کردی غازی خان محسود نے گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظبفر جھگڑا کا شکریہ ادا کیا۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -