غیر قانونی گردوں کی پیوندکاری ، ڈی ایچ اوز کمیٹی تشکیل دیدی

غیر قانونی گردوں کی پیوندکاری ، ڈی ایچ اوز کمیٹی تشکیل دیدی

  

پبی ( نما ئندہ پاکستان ) پبی کے نجی ہسپتال میں گردوں کی پیو ند کاری کا غیر قا نو نی کارو بارکر نے کے اصل حقا ئق منظر عام پر لا نے اور اس میں کو ن کون افراد ملوث ہیں کی تحقیقات کے لئے ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر نو شہرہ ڈاکٹر ارشد نے ڈپٹی ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسرنو شہرہ ڈاکٹر طارق کی سر بر اہی میں 7 رکنی کمیٹی تشکیل دی جو ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کر یگی تفصیلات کے مطابق پبی کے نجی ہسپتال دعا میڈیکل سنٹر پر ایف آئی اے کے اہلکاروں کے چھا پے میں غیر قا نو نی طور پر ٹرنسپلانٹ ( گردوں کی پیوندکاری) میں ملوث گروپ کو گرفتار کیا اس کی اعلیٰ سطح تحقیقات اور اس غیر قا نو نی دھندے میں ملوث دیگر ملز مان کے ملوث ہو نے کے بارے میں ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر نو شہرہ ڈاکٹر ارشد نے ڈپٹی ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسرنو شہرہ ڈاکٹر طارق کی سر بر اہی میں 7 رکنی کمیٹی تشکیل دی ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر نو شہرہ ڈاکٹر ارشدنے صحا فیوں کو ان کے نام بتا تے ہو ئے کہا کہ یہ کمیٹی ایک ہفتے میں تمام تحقیقات مکمل کر یگی اصل ملز مان جو اس میں ان کے ساتھ شا مل ہیں سا منے لا ینگے اس کمیٹی کو یہ ہد ایت کی ہے کہ کو ئی بے گناہ نہ پکڑے بلکہ اصل ملز مان کو سا منے لا نا ہے اس کمیٹی کے دیگر ممبران میں وائس چیئر مین ڈاکٹرگل مان شاہ ڈاکٹر اعجاز اکبر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ میاں راشد حسین شہید میمو ریل ہسپتال پبی ڈاکٹر عمران خان کوارڈینٹر ایل ایچ ڈبلیو پروگرام سرجن ڈاکٹر محمد فرازریئس جان انسپکٹر ہیلتھ کیئر کمیشن نو شہرہ اور وحید مراد ڈرگ انسپکٹر نو شہرہ شا مل ہیںیہ ایک بہترین ٹیم تشکیل دی ہے جو تمام حقائق حکو مت اور قوم کے سا منے لا ئینگے

مزید :

کراچی صفحہ اول -