ہائیکورٹ ملتان بینچ میں14 اہلکاروں کے تبادلے اورتعیناتی کے احکامات

ہائیکورٹ ملتان بینچ میں14 اہلکاروں کے تبادلے اورتعیناتی کے احکامات

  

ملتان ( خبر نگار خصوصی) لا ہور ہائیکورٹ ملتان بینچ میں مختلف شعبہ جات کے 14 اہلکاروں کے تبادلے اورتعیناتی کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔اس ضمن میں ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل (بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

ریاض حسین شاہد کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق سٹینو گرافر خرم حنیف کو دفترڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل ،جاوید اختر اسسٹنٹ کو جنرل برانچ ، سینئر کلرک رانا سلیم کو ڈسپیچ برانچ ، سینئر کلرک الیاس انجم کوسکیننگ برانچ،سینئر کلرک طارق سعید کو سپروائزر کاپی برانچ ، جونیئر کلرک انصر علی کو اکاؤنٹس برانچ، جونئیر کلرک وقاص علی اورخضر حیات کودرخو است برانچ، جونیئر کلرک سفیان رسول اورشاہد اقبال کو سول برانچ ، جونیئر کلرک محمد عثمان کو لائبریری ،جونیئر کلرک رمیلہ ہاشمی کو کاپی برانچ ،جونیئر کلرک فدا حسین کو انفارمیشن کیاسک ، جونیئر کلرک مہتاب عالم کو ڈسپیچ برانچ تعینات کر کے تمام اہلکاروں کو فوری طورپرعہدے کاچارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تبادلہ، تیعناتی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -