پاکستان میں تیار کی جانیوالی اور درآمد ہونیوالی چھوٹی گاڑیوں کی فروخت میں مسلسل اضافے کا رحجان

پاکستان میں تیار کی جانیوالی اور درآمد ہونیوالی چھوٹی گاڑیوں کی فروخت میں ...

  

ملتان(جنرل رپورٹر) ملک میں تیار کی جانے والی اور درآمد کی جانے والی چھوٹی گاڑیوں کی فروخت میں مسلسل اضافہ کا رجحان ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے(بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

اعدادوشمار کے مطابق سال 2013ء کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران غیرملکی گاڑیوں کی درآمدات کا حجم 18 ملین ڈالر تھا جو رواں سال کے اسی عرصہ کے دوران دو گنا سے زیادہ اضافہ کے ساتھ 43 ملین ڈالر تک بڑھ چکا ہے۔ عالمی بینک کی ایک تجزیاتی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گاڑیاں تیار کرنے کی صنعت میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مسافر گاڑیاں تیار کرنے والی بین الاقوامی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری سے خاطر خواہ فوائد حاصل کر سکتی ہیں کیونکہ پاکستان میں چھوٹی گاڑیوں کی طلب روزبروز بڑھتی جا رہی ہے۔

چھوٹی گاڑیاں

مزید :

ملتان صفحہ آخر -