گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری ایف آئی اے ملتان نے گرفتار افراد پشاور حکام کے حوالے کر دیئے
ملتان(کرائم رپورٹر)گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری کرنے والے گروہ کے افرادکو ایف آئی اے ملتان نے پشار حکام کے حوالے کر دیا ہے جہاں انکے خلاف ایف آئی آر کا اندراج (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )
کر دیا گیا ہے تاہم ایف آئی اے نے اس حوالے سے بھی تحقیقات شروع کردی ہے کہ اس گروہ میں ملتان اور ملحقہ علاقوں کے طبی اداروں کے ڈاکٹر و دیگر سٹاف تو شامل نہیں،ذرائع کے مطابق اس حوالے سے ملزمان سے تفتیش کی جا رہی ہے تاکہ ان کی نشاندہی پر اسی گروہ میں شامل مزید افراد کو گرفتار کیا جا سکے۔واضح رہے کہ منگل کے روزایف آئی اے ملتان کی ٹیم نے خیبر پختونخواہ کے علاقے نوشہرہ پبی میں کارروائی کرتے ہوئے نجی ہسپتال کے تھیٹر روم سے گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری کرنے والے دو ڈاکٹرسمیت 7افراد کو گرفتار کیا تھا۔