صوبہ سرائیکستان کے قیام سے پنجاب کیخلاف نفرت کم ہوگی‘ حامدسعید کاظمی

صوبہ سرائیکستان کے قیام سے پنجاب کیخلاف نفرت کم ہوگی‘ حامدسعید کاظمی

  

خان پور (نمائندہ خصوصی )سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ سرائیکستان صوبہ سرائیکیوں کا آئینی حق ہے اور یہ حق سرائیکیوں کو ملنا ہے اس سے وفاق مضبوط اور پنجاب کے خلاف پائی جانیوالی نفرت کم ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وسیب نگراتحاد کے تین رکنی وفد جس کی قیات جام صدیق احمد سعیدی کررہے تھے نے کی ۔اس موقع پر چوہدری عثمان سعیدی ،مرزا یاسر بھی موجود تھے (بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

۔انہوں نے کہا ہم اپنی تمام تر مصروفیات کو ترک کرکے تنظیم السعید کے کارکن اور ہم سرائیکستان لانگ مارچ میں اپنے مریدین کے ہمراہ بھرپور طریقے سے شرکت کریں گے اور یہ لانگ مارچ اپنی نوعیت کا منفرد مارچ ہوگا ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ سرائیکی صوبہ کو لسانیت کا رنگ دینے والے کاز کو نقصان پہنچا نے کی کوشش کررہے ہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ جس طرح پاکستان کے دیگر صوبے اپنی شناخت ،کلچر کی بنیاد پر قائم ہیں بالکل اسی طرح کا صوبہ سرائیکستان فوری طور پر عمل میں لایا جائے ۔اس موقع پر جام سعید احمد سعیدی نے حامد سعید کاظمی کا سرائیکستان لانگ مارچ میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم اپنی شناخت سے کبھی دستبردار نہیں ہونگے اور ہماری جدوجہد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک صوبہ سرائیکستان کا قیام وجود میں نہیں آجاتا ۔

حامد کاظمی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -