ایران سے ٹماٹر کی درآمد سے سبزی منڈی میں قیمتوں میں کمی

ایران سے ٹماٹر کی درآمد سے سبزی منڈی میں قیمتوں میں کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(جنرل رپورٹر)سبزی منڈی میں ٹماٹر کی قیمت کم ہونا شروع ہوگئی ۔ ہول سیل میں درجہ اول کے ٹماٹر کی 15 کلو کی پیٹی پر 800 روپے کم ہوگئے۔گزشتہ چند روز سے ٹماٹر کی (بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی تھیں اور عوام شدید پریشانی کا شکار تھے جب کہ اس دوران کہیں ٹماٹر 200 روپے فی کلو تو کہیں اس سے بھی زیادہ مہنگا فروخت ہوتا دکھائی دیا۔ذرائع کے مطابق ایران سے ٹماٹر کی درآمد سے قیمتوں میں کمی ہوئی ہے اور ہول سیل میں درجہ اول ٹماٹر کی 15 کلوگرام پیٹی 800 روپے سستی ہوگئی جو 2500 سے کم ہوکر 1800 روپے کی ہوگئی ہے۔ہول سیل میں درجہ اول ٹماٹر 46 روپے فی کلو گرام سستا ہوکر 120 روپے کلو ہوگیا ہے جب کہ درجہ دوم ٹماٹر 90 سے 100 روپے کلو تک فروخت ہورہا ہے۔