خانپور میں 1کروڑ 23 لاکھ سے تیار ہونیوالے صاف پانی پلانٹ کا افتتاح
خان پور(نمائندہ خصوصی)پنجاب صاف پانی پروجیکٹ کے ڈائریکٹر میجر خالد محمود اور ایم پی اے چوہدری محمد اعجاز شفیع نے چک 108ون ایل میں ایک کروڑ23لاکھ سے تیار ہونیوالے صاف پانی کی فراہمی کیلئے پلانٹ کا افتتاح کیا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر پنجاب صاف پانی پروجیکٹ کے ڈائریکٹر میجر (ر)خالد محمود نے کہا کہ ہم نے خان پور کے دیہی علاقوں میں 28(بقیہ نمبر44صفحہ12پر )
فلٹریشن پلانٹ نصب کئے ہیں جو اعلیٰ معیار کا صاف پینے کا پانی عوام کو مہیا کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صاف پانی پینے کی افادیت یہ ہے کہ اس سے ہیپا ٹائٹس ،گردے کی پتھری سمیت دیگر پیٹ کی بیماریوں سے نجات حاصل ہوتی ہے ،اس پلانٹ کی عمر 25سال ہے۔اسکی اگر مناسب دیکھ بھال کی جائے تو اسکی عمر ڈبل ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ماہ نومبر سے نئے پلانٹس لگانے کا عمل شروع کردیا جائے گا جس سے پوری تحصیل کے لوگ مستفید ہونگے۔ایم پی اے چوہدری محمداعجاز شفیع نے کہا کہ صاف نعمت خداوندی ہے ،صاف پانی نہ ہوگا تو تندرستی نہیں ہوگی،وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر جہاں کڑوا پانی تھا وہاں صاف پانی کے پلانٹ لگ رہے ہیں او راس وقت میرے حلقہ میں سب سے زیادہ پلانٹ لگے ہیں،چک نمبر108ون ایل کے لوگ پچھلے تیس برس سے ہمارے ساتھ محبت کرتے آرہے ہیں ،میرا فرض ہے کہ میں آپ کی خدمت اور علاقے کی فلاح و بہبود اور بہتری کیلئے کام کروں چولستان میں بنایا جانیوالا فاطمہ جناح خواتین کالج آنیوالے نسلوں کی تقدیر بدل دے گا پاکستان مسلم لیگ نے ہی پاکستان بنایا اور پاکستان مسلم لیگ(ن) پاکستان کو بچائے گی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ انجینئر آغا عاطف ،عبدالمالک ،انجےئر فہیم سومرو ،کیمیل انجےئر جمیل احمد ،الیکٹریکل انجینئر محمدعمران ،میاں شہزاد ثمر ویگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔