ڈی ایچ اے منصوبہ کی تکمیل سے بہاولپور میں خوشحالی آئیگی،کورکمانڈر

ڈی ایچ اے منصوبہ کی تکمیل سے بہاولپور میں خوشحالی آئیگی،کورکمانڈر

  

بہاولپور(بیورورپورٹ)اپنی چھت کاخواب ہرانسان کامشترکہ خواب ہے،ڈی ایچ اے منصوبہ کی تکمیل سے بہاول پورمیں خوشحالی آئے گی اوراہل علاقہ کامعیارزندگی بلندہونے کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں کے لئے روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہونگے،جنوبی پنجاب کی عوام کے اسی خواب کوعملی شکل دینے کیلئے ڈی ایچ اے بہاولپورکاقیام عمل میں لایاگیا۔ ان خیالات کا اظہار لیفٹیننٹ جنرل شیر(بقیہ نمبر68صفحہ12پر )

افگن نے ڈی ایچ اے ولاز ، بنیادی داخلی راستہ،عسکری ہاوسنگ سکیم اور سیکٹر ڈی ، ایف منصوبہ جات کاسنگ بنیادرکھتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر عارف رشیدکیانی، ڈی جی شاہد پرویز نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہاکہ جلد ہی ڈی ایچ اے بہاولپور چند مشہور یونیورسٹیوں جن میں سرفہرست این ڈی یو کے ساتھ ایم اویو سائن کرنے جارہی ہے۔انہوں نے پراجیکٹ ڈائریکٹر عارف رشیدکیانی کی تحسین کرتے ہوئے کہا کہ عارف رشیدکیانی اورانکی ٹیم نے دن رات ایک کرکے ڈی ایچ اے کوحقیقت کاروپ دیدیاہے اورڈی ایچ اے ایک رہائشی منصوبہ ہے جس نے بہاول پور کی لینڈ سکیپ پر اثراندازہوناہے۔تقریب کے آخرمیں لیفٹینٹ جنرل شیرافگن نے بلڈوزرچلاکر گراونڈ بریکنگ تقریب کاآغاز کیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -