ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی کا دورہ جیل‘ معمولی مقدمات میں ملوث 14 قیدیوں کو رہا کرنیکا حکم
وہاڑی(بیورو رپورٹ+نما ئندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی نثاراحمدخان نے ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی کے معائنہ کے (بقیہ نمبر61صفحہ12پر )
دوران معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث 14اسیران کو ذاتی مچلکوں پر جیل سے رہاکرنے کا حکم دیا انہوں نے ویمن بارک ،ہسپتال اور تمام حوالاتی بارکوں کامعائنہ کیا اورقیدیوں کے مسائل سنے اور اسیران کو دی جانے والی بنیادی تعلیم کے سلسلہ کو سراہا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نثار احمد نے جیل کے کچن میں اسیران کے لیے تیار کئے جانے والے کھانے کو چیک کیا اور معیار کو سراہادوران دورہ جیل کی سکیورٹی ،صفائی کے انتظامات کو بھی چیک کیا اور آئندہ بھی اسی معیار کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی اس دوران سول جج زاہد محمود، پراسیکیوٹرراؤشکیل احمد ، سپرنٹنڈنٹ جیل سید بابر علی،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سرفرازاحمد بھی موجود تھے۔
قیدی رہا