ریلوے ملتان ڈویثرن میں سگنل سسٹم بدستور سست روی کا شکار‘ ٹرینوں کو تاخیر کا سامنا

ریلوے ملتان ڈویثرن میں سگنل سسٹم بدستور سست روی کا شکار‘ ٹرینوں کو تاخیر کا ...

  

ملتان(جنرل رپورٹر)ریلوے ملتان ڈویژن میں سگنل سسٹم تاحال سست روی کا شکار ہے پچھلے دنوں جنگل مڑیالہ سٹیشن پر ہونے والے مجوزہ کا م کو روک دیا گیا ہے اور سگنل سسٹم سے متعلق تاحال تنصیب مکمل نہیں ہوسکی ہے جس سے سٹیشن پر مسافرٹرینوں اور مال بردار گاڑیوں کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑرہا ہے مذکورہ سٹیشنوں پر چند ماہ پہلے کام کیا جارہا تھا اور (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

وہاں لوپ لائن کی لمبائی بھی بڑھائی گئی مگر متعلقہ افسروں کی مصروفیت بالخصوص ڈی ایس ای کی بھرتیوں بارے کمیٹیوں میں شرکت اور ڈی پی او ‘ڈی ٹی پی کے بھی اضافی چارج رکھنے پر متعلقہ شعبہ جات میں کام کی رفتار سست روی کا شکار ہے لوپ لائنوں پر جدید سگنل سسٹم کو مکمل نہ کرنے سے ریلوے آپریشن متاثرہورہاہے۔ذرائع کے مطابق آئندہ ایک ماہ تک بھرتیوں کے لئے انٹرویوز کا سلسلہ جاری رہے گا جس کی وجہ سے آپریشنل امور مزید متاثر ہونے کا خدشہ ہے

سگنل سسٹم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -