محرم الحرام امام حسینؓ کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتاہے‘ نعیم اختر بھابھہ

محرم الحرام امام حسینؓ کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتاہے‘ نعیم اختر بھابھہ

  

خانیوال (بیورونیوز، نمائندہ پاکستان)صوبائی وزیر زراعت پنجاب نعیم اختر خان بھابھہ نے کہا ہے کہ محرم الحرام امت مسلمہ کو حضرت امام حسینؓ اور انکے رفقاء کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے اس مہینے کی اہمیت تمام مسلمانوں کے لیے برابر ہے محرم الحرام کے دوران تمام مسالک کے درمیان(بقیہ نمبر42صفحہ7پر )

بھائی چارے کی مثالی فضا کو برقرار رکھا جائے گا تا کہ شرپسند عناصر اور دشمن کو اپنے مذموم عزائم میں کامیاب ہونے کا موقع نہ مل سکے ۔حکومت پنجاب کی طرف سے محرم الحرام کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین اقدامات کیے گئے ہیں اب یہ ہم سب کا فرض ہے کہ امن و امان برقرار رکھنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں ضلع خانیوال میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی طرف سے کیے گئے سیکیورٹی و دیگر انتظامات قابل ستائش ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ جناح لائبریری ہال خانیوال میں ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مظفر خان سیال، ایم پی اے نشاط احمد خان ڈاہا،ایس پی نعیم الحسن بابر، چئیرمین ضلع کونسل انجئنیر محمد رضا سرگانہ، چئیرمین بلدیہ مسعود مجید ڈاہا، اسسٹنٹ کمشنرز آغا ظہیر عباس شیرازی، طارق حسین بھٹی، عمران عصمت سمیت پولیس و انتظامی افسران، علماء کرام اور ممبران امن کمیٹی نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر مظفر خان سیال نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدائیت پر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے محرم الحرام کے دوران شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے انتظامات ہر لحاظ سے مکمل کر لیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ پولیس کی طرف سے بھی فول پروف سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں ایم پی اے نشاط احمد خان ڈاہا نے کہا کہ امن و امان قائم رکھنے کے لیے علماء کرام کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے اچئیرمین ضلع کونسل انجئنیر محمد رضا سرگانہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، پولیس اور ضلعی سیاسی انتظامیہ نے ممبران امن کمیٹی کی معاونت سے جس جس جگہ مسائل درپیش تھے وہ پیشگی حل کر لیے گئے ہیں چئیرمین بلدیہ مسعود مجید ڈاہانے کہا کہ میونسپل کمیٹی شہری سطح پر جلوسوں اور مجالس کے روٹس پر صفائی ستھرائی،پانی کا چھڑکاوٗ،سڑکوں کی مرمت، لائیٹنگ، جنریٹر کی فراہمی سمیت دیگر متعلقہ کام کر رہی ہے۔قاری سیف اللہ عابد ،سید سہیل عابدی سمیت دیگر علماء کرام اور ممبران امن کمیٹی نے امن و امان قائم رکھنے اور مذہبی رواداری کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔آخر میں مولانا فتح محمد حامدی نے ملک پاکستان کے استحکام ،سلامتی اور ممبر ضلعی امن کمیٹی سید خورشید عباس گردیزی کی روح کے ایصال ثواب کے لیے دعا کروائی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -