ایوان تجارت و صنعت ملتان کے نئے عہدیداروں کا چناؤ ‘ اسراراعوان صدر منتخب

ایوان تجارت و صنعت ملتان کے نئے عہدیداروں کا چناؤ ‘ اسراراعوان صدر منتخب

  

ملتان(جنرل رپورٹر) ایوان تجارت وصنعت ملتان کے نئے عہدیداران برائے سال 2017۔18ء کاچناؤ اتفاق رائے سے مکمل کرتے ہوئے ملک اسراراعوان کوصدرمنتخب (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

کرلیاگیا۔ممبرالیکشن کمیشن نے بتایاکہ تمام منتخب ارکان بلامقابلہ اوراتفاق رائے سے منتخب ہوئے ہیں جبکہ ایوان کی مجلس عاملہ کی مخصوص نشستوں برائے وومن انٹرپرینور کے لئے سید ثروت زہرہ پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہوچکی ہیں۔انہوں نے بتایاکہ صدارت کیلئے ایسوسی ایٹ کلاس سے ملک اسراراحمداعوان جبکہ سینئر نائب صدر کے لئے کارپوریٹ کلاس سے رومانہ تنویرشیخ اورایوان کے نائب صدر کیلئے ایسوسی ایٹ کلاس سے خواجہ محمد فاروق کے مقابلے میں کسی نے بھی کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے لہذا ان سب کو بلامقابلہ منتخب قراردیاگیاہے۔انہوں نے بتایاکہ مجلس عاملہ برائے 2017۔18ء کیلئے میاں محمدعالمگیر خان ،محمد خان سدوزئی ،خواجہ محمد حسن ،محمدشہزاد جمیل ،بخش الٰہی،محمد عابد ،اعجاز احمد ،شیخ محمد عاصم سعید اورشعیب فرقان بھی بلامقابلہ منتخب قرارپائے ہیں۔ایوان تجارت وصنعت ملتان کے نومنتخب عہدیداران 20اکتوبر کوسالانہ جنرل میٹنگ میں اپنے عہدوں کاچارج سنبھالیں گے۔ایوان تجارت وصنعت ملتان کے نومنتخب صدر ملک اسرار اعوان نے اپنے انتخاب کے بعد مجلس عاملہ کے ارکان اورایوان کے ممبران کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ صنعتی وکاروباری سیکٹرکے ساتھ ساتھ جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے بھی پلاننگ کے ساتھ کام کریں گے۔انہوں نے کہاکہ خطہ جنوبی پنجاب کاروباری سرگرمیوں کاگڑھ جبکہ سی پیک کے مختلف پراجیکٹس کی وجہ سے آئندہ دنوں میں اس کی اہمیت مزیدبڑھ جائے گی۔یہاں کے عوام جوپہلے محرومیوں کاشکاررہے ہیں اب ترقی اورکامیابیوں کی منزل کی طرف بڑھ رہے ہیں اوراس سلسلہ میں ایوان تجارت وصنعت ملتان پہلے ہی اپنی معاشرتی ذمہ داریوں کوبڑھ چڑھ کرپوراکررہاہے اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے سبکدوش ہونے والے صدر خواجہ جلال الدین رومی نے کہاکہ انڈسٹری اس وقت مشکل حالات سے دوچار ہے ،ہمیں انڈسٹری اورکاروباری طبقہ کو بحران سے نکالنے کیلئے مزید جدوجہد کرناہوگی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -