نشتر ہسپتال میں ایمرجنسی وارڈ نمبر 2بنانے کا منصوبہ کاغذوں تک محدود

نشتر ہسپتال میں ایمرجنسی وارڈ نمبر 2بنانے کا منصوبہ کاغذوں تک محدود

  

ملتان(وقائع نگار) نشتر ہسپتال میں مریضوں کے بڑھتے ہوئے رش کو مد نظر رکھتے ہوئے موجودہ ایمرجنسی وارڈ کے سامنے خالی پلاٹ میں ایمرجنسی وارڈ نمبر 2 بنانے کا منصوبہ کاغذوں میں دفن ہو کر رہ گیا ہے اس وقت ایمرجنسی میں ایک ایک بستر پر دو دو مریضوں کو لیٹا کر طبی سہولیات فراہم(بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

کی جارہی ہیں ڈاکٹروں، نرسوں، و سٹاف کی کمی پوری جارہی ہے نہ بستروں کی تعداد ہی بڑھ رہی ہے نشتر انتظامیہ ایمرجنسی وارڈ نمبر 2 کی تجویز پر غور کرنے کے بعد محکمہ بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ ملتان کو عملدرآمد کرنے کیلئے مراسلہ بھجوایا تھا تاحال ہسپتال انتظامیہ یا محکمہ بلڈنگ نے کوئی عمل نہ کیا ہے عوامی و سماجی حلقوں نے ایمرجنسی ٹو فوری طور پر تعمیر کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -