کچھ رب نے مارا تو کچھ عبدالرب نے کے مصداق ٹماٹر اور پیاز کی قیمتوں نے لوگوں کی چیخیں نکال دیں

کچھ رب نے مارا تو کچھ عبدالرب نے کے مصداق ٹماٹر اور پیاز کی قیمتوں نے لوگوں ...

  

تورڈھیر(نمائندہ خصوصی)کچھ ربّ نے ماراتوکچھ عبدالربّ نے کے مصداق ٹماٹر اورپیاز کی قیمتوں نے لوگوں کی چیخیں نکال دیں، تورڈھیرکے بیشتر سبزی فروشوں نے سرکاری نرخنامے جوتے کے نوک پر رکھ دیئے، ٹماٹرکی دونمبرکوالٹی ایک نمبرکی سرکاری ریٹ150 روپے فی کلو پر فروخت ہونے لگی، پیاز70 روپے فی کلوسرکاری نرخ کے بجائے80 روپے فی کلوفروخت ہونے لگا ہے، سبزی فروش اشیائے خوردونوش کی کوئی بھی چیز سرکاری ریٹ پر فروخت نہ ہونے کو جواز بنانے لگے، میڈیاوالے کے سامنے لوگ بجلی کی ناروا بھاری بھرکم بلوں کا رونا بھی روکرصرف سبزی فروشوں کا نہیں واپڈاسمیت تمام ظالموں کے محاسبہ کامطالبہ کرنے لگے،میڈیانمائندے کی کال پراے سی لاہور گوہرعلی نے جلدبازاروں کا دورہ کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ڈسٹرکٹ فوڈکنٹرولرصوابی اورانجمن انصاف ہتھ ریڑی صوابی کی جانب سے 27 ستمبرکو مشترکہ جاری سرکاری نرخنامے کے مطابق ٹماٹر1 نمبر150روپے اور2 نمبر120 روپے فی کلو ریٹ مقررتھی جبکہ چند ایک سبزی فروش کے سوا تمام سبزی فروشوں کے پاس انتہائی ناقص کوالٹی کے ٹماٹر پڑے دیکھنے کوملتے رہیں جسمیں بیشتر ٹماٹروں کاحجم بمشکل ایک انچ قطر کاہوتا اوروہ بھی داغدار سراخ والے ہوتے جو ایک نمبر ٹماٹر کے زمرے میں کسی صورت شمار ہونے کے قابل نہیں مگرگاہک سے کہا جاتا ہے کہ ریٹ 150 ہے تمھیں140 روپے فی کلو لگالیتا ہوں اور یوں 120 روپے نرخ کے ٹماٹر140 روپے فی کلو دیکر نہ جانے دن بھر میں کتنے غریبوں اورسادہ لوح لوگوں کو ورغلاکر سبزی فروش اپنی جیبیں بھردیتے ہیں جبکہ اسی طرح موٹے موٹے پیاز دکھاوے کیلئے ریڑھی کے آگے صرف سجاوٹ کیلئے رکھتے ہوتے ہیں اور ترازو کے قریب رکھے گئے چھوٹے اورکمزور پیازوہ بھی 70 کے بجائے 80 روپے فی کلو ملتے ہیں ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -