آم کی برآمدات سے متعلق شارٹ کورس کرنیوالوں میں اسناد تقسیم

آم کی برآمدات سے متعلق شارٹ کورس کرنیوالوں میں اسناد تقسیم

  

ملتان(سپیشل رپورٹر ) محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان کے ڈیپارٹمنٹ آف کانٹی نیوئنگ ایجو کیشن کی جانب سے پنجاب سکلز ڈیولپمنٹ فنڈ کے تعاون سے کروایا جانے والا شارٹ کورس" پوسٹ ہاروسٹ ہینڈلنگ اینڈ ایکسپورٹ منیجمنٹ آف مینگو" جو کہ تحصیل شجاعباد میں واقع(بقیہ نمبر49صفحہ7پر )

مینگو ریسرچ اسٹیشن میں شروع کیا گیا تھا کے مکمل ہونے پر طالب علموں میں اسناد اور وظیفے تقسیم کئے گئے ۔ اس حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کی جبکہ اس موقع پر پرنسپل انویسٹی گیٹر پنجاب سکلز ڈیولپمنٹ فنڈ پروفسیر ڈاکٹر شفقت سعید، ہارٹیکلچرسٹ ڈاکٹر عبدالغفار ، اے آر او انعام الحق اور مانیٹرنگ آفیسر علی رضا بورانہ بھی موجود تھے ۔ وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے طلباء و طالبات کو (سی پیک ) کی افادیت کے بارے میں بتایا اور آنے والے دور میں اس پراجیکٹ میں سکلز پرسنز کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ میٹرک کے بعد شارٹ کورس کرنے والے طلباء کے لئے جامعہ میں شروع کی جانے والی ایف ایس ۔ سی پری ایگریکلچر پروگرام میں سیٹس مختص کی جائیں گی اس کے علاوہ مینگو ریسرچ اسٹیشن شجاعباد میں چائنیز لینگوئج کورس اور PSDF کے مزید شارٹ کورس بھی شروع کرنے کا اعلان کیا ۔

کورس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -