ڈیرہ میں کلہاڑی کے وار اور فائرنگ سے ایک جاں بحق

ڈیرہ میں کلہاڑی کے وار اور فائرنگ سے ایک جاں بحق

  

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)علاقہ پیر اصحاب میں تین افراد نے کلہاڑی اور اسلحہ سے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کردیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ پہاڑ پور کی حدود میں پیر اصحاب کے علاقہ میں تین افراد نے فرمان الدین مروت سکنہ گلوٹی کو کلہاڑی اور فائرنگ کر کے قتل کردیا ،پہاڑ پور پولیس نے مقتول کی بیوی کی رپورٹ پر مجاہد ،شمس ولد معراج الدین اور سلیمان ولد اسلام سکنائے پیر اصحاب کے خلاف قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرادیا ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -