ڈیرہ ،غیر قانونی طور پر مقیم 18 افغان باشندے گرفتار

ڈیرہ ،غیر قانونی طور پر مقیم 18 افغان باشندے گرفتار

  

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)ٹاؤن پولیس نے کھتی چیک پوسٹ پر کوچ میں سوار پاکستان میں رہائش کے قانونی کاغذات نہ ہونے پر 18افغانی باشندوں کو گرفتار کرکے چودہ فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او راجہ عبد الصبور خان کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ ڈیرہ ٹاؤن کاشف ستار نے کھتی چیک پوسٹ پر کاروائی کے دوران فلائنگ کوچ نمبرWAG-843میں سوار افراد کو مشکوک جان کر ان سے پاکستان میں رہائش کے قانونی کاغذات طلب کیئے جو وہ پیش نہ کرسکے جس پر ٹاؤن پولیس نے ڈرائیور عبد القادر سکنہ ژوب،افضل ولد ولی خان سمیت اٹھارہ افراد سکنائے افغانستان کو گرفتار کرکے انکے خلاف چودہ فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -