زرعی یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر بھرتی بارے ،انتظامیہ سے جواب طلب

زرعی یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر بھرتی بارے ،انتظامیہ سے جواب طلب

  

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس وقاراحمدسیٹھ اور جسٹس غضنفرعلی پرمشتمل بنچ نے زرعی یونیورسٹی پشاورمیں اسسٹنٹ پروفیسرنیوٹریشن کی پوسٹ پربھرتیاں روکتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ سے جواب مانگ لیاہے عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے یہ احکامات گذشتہ روز درخواست گذارنعمت اللہ کی جانب سے آصف یوسفزئی ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائررٹ پرجاری کئے اس موقع پرعدالت کو بتایاگیاکہ زرعی یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسرنیوٹریشن کی پوسٹ مشتہرہوئی تھی جس کے لئے درخواست گذار نے بھی درخواست دی تھی اورپہلی میرٹ لسٹ میں وہ دوسرے نمبرپرتھا جبکہ پوسٹیں بھی دو تھیں تاہم دوبارہ میٹنگ ہونے پراسے تیسرے نمبرپرکردیاگیااوراس کی جگہ خاتون کو دوسرے نمبرپرلایاگیااس طرح منظورنظرافراد کو نوازاجارہا ہے جبکہ اہل افراد کو بھرتی کے عمل سے باہرکیاجارہا ہے لہذابھرتیاں میرٹ پرکرنے کے احکامات جاری کئے جائیں عدلت عالیہ کے فاضل بنچ نے ابتدائی دلائل کے بعد اسسٹنٹ پروفیسرنیوٹریشن کی پوسٹ پربھرتیاں روک دی اوریونیورسٹی انتظامیہ سے جواب مانگ لیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -