نکاح در نکاح کرنیوالی خاتون ساتھی سمیت ضمانت پر رہا

نکاح در نکاح کرنیوالی خاتون ساتھی سمیت ضمانت پر رہا

  

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس روح الامین چمکنی نے نکاح درنکاح کرنے کے الزام میں گرفتار خاتون اوراس کے ساتھی کی ضمانت پررہائی کی درخواست منظورکرلی ملزموں کی جانب سے اسفندیارخان ایڈوکیٹ نے درخواستوں کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق عارف جان ساکن چارسدہ اورمسماۃ حسینہ گل پرالزام ہے کہ انہوں نے گھرسے بھاگ جانے کے بعد نکاح درنکاح کرلیاتھاجس پرتھانہ پڑانگ پولیس نے ملزموں کے خلاف زیردفعات365بی ٗ 494ٗ 496اے اور109تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزموں کو گرفتارکرلیاتھاماتحت عدالت سے درخواست ضمانت خارج ہونے پرملزموں نے پشاورہائی کورٹ میں درخواست دائرکی اورعدالت نے دلائل مکمل ہونے پرملزموں کی درخواست ضمانت منظورکرلی ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -