تیمرگرہ ،ضلع کونسل دیر پائیں اجلاس ،ہنگامہ آرائی کی نذر

تیمرگرہ ،ضلع کونسل دیر پائیں اجلاس ،ہنگامہ آرائی کی نذر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تیمرگرہ ( بیورورپور ٹ )ضلع کونسل دیرپا ئین کا اجلاس ہنگامہ آرائی کی نذر ہوگیا ، شور شرابے سے کونسل مچھلی بازار میں تبدیل، سرکاری محکموں کی کارکر د گی پر اراکین کاعدم اعتماد کا اظہارتیسرے روز اجلاس زیر صدارت قایمقام کنوینر محمد حکیم منعقد ہوا ،اس موقع پر ضلع نا ظم حاجی محمد رسول خان اور سرکاری محکموں کے ذمہ داران بھی موجود تھے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے ممبران ضلع کونسل مولانا محمد عمران ،عالمزیب ایڈو کیٹ ، سیف الاسلام ،عزیز سرہندی،بخت زرین سمیت دیگر اراکین نے محکمہ واپڈا ، لائیو سٹاک ،فشریز،تحفظ ارضیات ، اورتعلیم کے محکموں کی کار کر د گی کو اڑے ہا تھوں لیا ،مولانا عمران نے واضح کیا کہ گزشتہ ماہ محکمہ فشریز میں 28ملازمین بھر تی کے گئے جس سے ضلع حکومت بے خبر ہے ،انہوں نے کہا کہ سکولوں میں قائم پیرنٹس ٹیچرکونسل کی کارکر دگی نہ ہو نے کے برا براور کونسل میں سفارشی افراد کو بھر تی کیا جاتا ہے ،انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی تو جہ بچوں کی تعلیم کی بجا ئے پولیو ،امتحانی اور مردم شماری کی ڈیو ٹی پر مرکوز ہو تی ہے ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر اساتذہ کی غیر ضروری ڈیو ٹیوں پر پابندی عاید کی جا ئے ،اراکین نے دیرلویر میں لوڈ شیڈ نگ کاسلسلہ روکنے کے لئے فوری اقدامات اُ ٹھانے کے بھی مطالبات کئے گئے،اراکین نے کہا کہ دیر لویر میں امن امان کی صور ت حال نا قص اور گزشتہ ایک مہینے میں 19افراد کو قتل کیا جا چکاہے،پولیس شہریوں کی مال و جان کی حفاظت کے لے اقدامات اُ ٹھا ئے ،اراکین نے دیرلویر میں لوڈ شیڈ نگ کاسلسلہ روکنے کے فوری اقدامات اُ ٹھانے کا بھی مطالبہ کیا قایمقام کنوینر نے واپڈ ا کو کونسل اجلاس سے غیرحاضری حوالے سے تحریری وضاحت دو دن میں جمع کرانے کی ہدایت کی ۔