برسر اقتدار آکر گدون صنعتی مراعات بحال کرینگے ،سجاد خان
ٹوپی (نامہ نگار) جے یو آئی (ف) بر سر اقتدار آکر گدون آمازئی انڈسٹریل اسٹیٹ کے مراعات کی بحالی یقینی بنائے گی ، بند یونٹو کو چالو ں کر کے بے روز گار نو جوانوں کو روز گار کے مواقع فراہم کرینگے گدون کے گھر گھر کو پینے کا صاف پانی مہیا کیا جائیگا ، مجوزہ ایجوکیشن ایکٹ مکمل طور پر ختم کر دیگی ، حاجی سجاد خان ، تفصیل کے مطابق جے یو آئی (ف) پی کے 36 کے امید وار اور سابقہ صوبائی وزیر خوراک حاجی غفور خان کے لخت جگر حاجی سجاد خان نے کہا کہ جے یو آئی (ف) شروع سے ملک میں اسلامی نظام کے نفاظ کیلئے جدو جہد کر رہی ہے 1973 کے آئین میں اسلامی دفعات شامل کر نا ، قادیانیوں کو اقلیت قرار دینا اور ملک کو سیکولر سٹیٹ میں تبدیل کر نے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ جے یو آئی کے اکابرین تھے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹوپی میں ہمارے نمائندے سے خصوصی بات چیت کے موقع پر کیا انہوں نے کہا کہ گدون امازئی انڈسٹریل سٹیٹ ہمیں خیرات میں نہیں بلکہ افیون جیسے سونے کے فصل کے بدلے میں دی گئی تھی تاکہ نوجوان طبقے کو روز گار کے مواقع حاصل ہو کر منشیات اور ایسی دوسری سماجی برائیوں سے محفوظ رہ سکے نواز شریف نے فیصل آباد، میاں چنوں ، گجر انوالہ اور پنجاب کے دوسرے صنعتوں کی خاطر گدون آمازئی انڈسٹریل سٹیٹ کے مراعات بیک جنبش قلم ختم کر کے اسے قبرستان میں تبدیل کیا جے یو آئی (ف) بر سر اقتدار آکر نہ صرف وہ تمام مراعات بحال کریگی بلکہ اس کو ترقی دے کر ماڈل سٹیٹ میں تبدیل کریگی علاقہ بھر میں پینے کے صاف پانی کے مشکالات کا اذالہ کیا جائیگا اور پی ٹی آئی کی مجوزہ ایجوکیشن ایکٹ کو اساتذہ دشمن ایکٹ قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مزمت کی اور کہا کہ جے یو آئی (ف) اس ایکٹ کی پشست پر سازش کو بے نقاب کریگی ۔