ٹانک ،ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کا سیکورٹی کا جائرہ لینے تھانوں کا دورہ

ٹانک ،ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کا سیکورٹی کا جائرہ لینے تھانوں کا دورہ

  

ٹانک(نمائندہ پاکستان) سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ڈپٹی کمشنر ٹانک اور ڈی پی او ٹانک کے تینوں سیکٹرز کے تھانہ جات کے دورے متولیوں سے ملاقات کی سیکورٹی انتظامات کو فول پروف بنانے کی ہدایت۔ ڈپٹی کمشنر ٹانک برکت اللہ مروت اور ڈسٹرکٹ پولیس آفسیر شاہ نذر نے آج ٹانک کے تینوں سیکٹرز جن میں سٹی ،گرہ بلوچ اور رنوال شامل ہیں میں واقع تمام تھلہ جات کے خصوصی دورے کئے اوروہاں پر اٹھائے جانیوالے سیکورٹی انتظامات کا جائزرہ لیا اس موقع پر دونوں حکام نے تھلہ جات کے متولیوں سے ملاقات کی اور ان سے سیکورٹی کے حوالے سے معلومات لیں اور ان کو درپیش مسائل سے آگاہی حاصل کی ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کا کہنا تھا کہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے ہیں تاکہ شہر بھر میں امن کی فضا کو برقرار رکھا جا سکے کسی کو بھی قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور امن دشمن عناصرز کے ساتھ سختی سے نمٹا جائیگا محرم الحرام کے موقع پر سنی اور شیعہ مسلک کے اکابرین میں اعتماد کی فضا پائی جاتی ہے جس سے محرم پرامن طور پر اختتام پذیر ہو گا پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھر پور سپورٹ حاصل ہے عوام پر امن محرم کے لئے انتظامیہ کا بھر پور ساتھ دیں بعد میں دونوں ضلعی حکام نے جلوسوں کے روٹس کا تفصیلی جائزہ لیا اور پولیس کے جوانوں اور آفسیرز کو سیکورٹی کے حوالے سے ہدایا ت جاری کیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -