جمرود ،مختلف حادثات میں 8 افراد زخمی

جمرود ،مختلف حادثات میں 8 افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جمرود(نمائند خصوصی)خیبرایجنسی کی تحصیل جمرود کے مختلف حادثات میں تین خواتین سمیت اٹھ افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق جمرود پاک افغان شاہراہ پر تیز رفتاری سے گاڑیوں کی ٹکرسے 3 خواتین سمیت8 افراد زخمی ہوگئے جس کے فوری طبعی امداد کے لئے پشاور ہسپتال منتقل کئے گئے۔پہلا حادثہ جمرودبائی پاس پر ایک موٹرکاراور کیری ڈبہ کے درمیان ٹکرانے سے پیش آیا جس میں تین خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے جبکہ دوسرا حادثہ جمرودبازار کے قریب موٹرکاراور سوزوکی کے درمیان پیش آیا جس میں تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔جمرودمیں حادثات روز کامعمول بن چکے ہیں ۔اس طرح کی حادثات کے روک تھام کے لئے پولیٹیکل انتظامیہ کو ٹریفک فورس کو زیادہ کرنا چاہئے۔