بلوچ عوام نے دہشتگردی کیخلاف بے شمارقربانیاں دیں، رفیق رجوانہ

بلوچ عوام نے دہشتگردی کیخلاف بے شمارقربانیاں دیں، رفیق رجوانہ

  

لاہور ( نمائندہ خصوصی)بلوچستان کی قائمقام گورنر راحیلہ حمید خاں دورانی نے گورنر ہاؤس لاہور میں گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے ملاقات کی ۔ جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی اور یہاں کے عوام کی خوشحالی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے یہی وجہ ہے کہ گذشتہ چار برسوں میں بلوچستان میں متعدد میگا پراجیکٹس شروع کیے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے شمارقربانیاں دی ہیں اور ہمیشہ مٹھی بھر شر پسندوں کے سامنے سیشہ پلائی دیوار ثابت ہوئے ہیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان بلوچیوں، سندھیوں، پشتونوں اور پنجابیوں کا مشترکہ گھر ہے اور ہم سب باہمی اتفاق و اتحاد کے ساتھ ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن رکھیں گے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ بلوچ طلباء کو تعلیم کے بھرپور مواقع فراہم کرنے کے لیے پنجاب کے سرکاری تعلیمی اداروں میں خصوصی کوٹہ مختص کیاگیا ہے۔ اس موقع پر قائمقام گورنر بلوچستان راحیلہ حمید خان دورانی نے کہا کہ بلوچستان ملک کی ترقی کے لیے ہراول دستے کا کردار ادا کرے گا یہاں کے عوام کی محرومیاں ختم کی جائیں گی ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -